Sep ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۲:۴۲ Asia/Tehran
  • غزہ محمود عباس کے استعفے کا خواہاں

غزہ میں ہوئے ایک سروے میں تقریبا 80 فیصد فلسطینی، فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس کا استعفی چاہتے ہیں۔

النشرہ نیوز کے مطابق، 15 سے 18 ستمبر کے درمیان غزہ پٹی اور مقبوضہ ویسٹ بینک میں کرائے گئے سروے کا نتیجہ بتاتا ہے کہ ان علاقوں کے تقریبا 78 فی صدی فلسطینی، محمد عباس کا استعفی چاہتے ہیں۔ اس سروے میں 1270 لوگ شامل تھے۔

اس سروے کے نتیجے کے مطابق، 63 فی صدی فلسطینیوں کا ماننا ہے کہ سیاسی و سماجی کارکن  نزار بنات کو، فلسطینی انتظامیہ کے اعلی سیاسی و سکورٹی عہدیداروں کے حکم سے جان سے مارا گیا، جبکہ صرف 22 فی صدی لوگوں کا ماننا ہے کہ ایسا نہیں ہے۔

فلسطینی سیاسی و سماجی کارکن نزار بنات، صوبے الخلیل میں تقریبا تین مہینے پہلے فلسطینی انتظامیہ کے سکورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں بری طرح زخمی ہوئے اور زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔

سروے میں شامل 63 فیصد لوگوں نے نزار بنات کے قتل کے بعد ہوئے مظاہروں کی حمایت کی اور 74 فی صدی لوگوں کا کہنا تھا کہ مظاہرین کو گرفتار کرنا آزادی اور شہری حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

اس سروے میں شامل 45 فی صدی لوگوں نے حماس کو امور کے سنبھالنے میں بہترین متبادل قرار دیا۔

 

 

ٹیگس