سعودی عرب کا یمن میں وحشیانہ حملہ، 2 شہید
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i393717-سعودی_عرب_کا_یمن_میں_وحشیانہ_حملہ_2_شہید
سعودی عرب کے یمن پر ہونے والے وحشیانہ حملے میں 2 یمنی شہری شہید ہوئے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Sep ۲۸, ۲۰۲۱ ۰۴:۴۹ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کا یمن میں وحشیانہ حملہ، 2 شہید

سعودی عرب کے یمن پر ہونے والے وحشیانہ حملے میں 2 یمنی شہری شہید ہوئے۔

المسیرہ کے مطابق، سعودی عرب کے فوجیوں نے صوبہ صعدہ میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں  2 یمنی شہری شہید ہوئے۔

گزشتہ منگل کو بھی سعودی اتحاد کے توپوں کے گولے داغے جانے سے 4 یمنی شہری شہید اور 3 زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 6 برس سے یمن پر سعودی عرب کی جاری وحشیانہ جارحیت میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں عام شہری بے گھر ہوئے ہیں اور یمن کی 80 فیصد بنیادی تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں۔ 

اس جارحیت کے باوجود سعودی اتحاد اب تک یمن میں اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکا ہے۔