شام نے اپنے اتحادیوں کے تعاون سے دہشت گردی کو شکست دی: فیصل مقداد
شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے اپنے اتحادیوں کے سات مل کر دہشت گردی کو شکست دی اور دہشت گردی کے مقابلے میں اہم کامیابیاں حاصل کیں۔
فیصل مقداد نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام، ایسا بڑا ملک ہے جو امریکہ، سعودی عرب اور ان کے اتحادی ملکوں کی جانب سے دہشت گردی کی حمایت کے ساتھ بیرونی مداخلت کا نشانہ بنا ہوا ہے۔
انھوں نے کہا کہ شام نے اپنے اتحادی ملکوں کی حمایت و تعاون سے دہشت گردی کو شکست دی ہے۔ شام کے وزیر خارجہ نے کہا کہ جولان شام کا علاقہ ہے اور وہ اپنے علاقے کو غاصب صیہونی حکومت سے واپس لے کے رہے گا۔
شام کا بحران سن دو ہزار گیارہ سے امریکہ اور سعودی عرب اور اس کے اتحادی ملکوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کی سرگرمیوں سے شروع ہوا۔ اس کا مقصد شام کی حکومت کو گرانا تھا لیکن دس سال گزر جانے کے بعد بھی امریکا اور اس کے اتحادیوں کا یہ مقصد پورا نہ ہو سکا۔
شام نے ایران کی فوجی مشاورت، روس کی مدد اور استقامتی محاذ کے تعاون سے دہشت گردوں کی شکست دے دی اور ایک مختصر سا علاقہ دہشت گردوں کے قبضے میں رہ گیا جس کو آزاد کرانے کے لئے شامی فوج کی کوششیں جاری ہیں۔