افغانستان میں امریکا کے خونی کھیل کا انکشاف
روس کا کہنا ہے کہ امریکی فوج، دہشت گردوں کو افغانستان منتقل کر رہی ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق روس کی سینٹرل ملٹری فورسز کے ڈپٹی کمانڈر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی فوجی اس وقت دہشت گردوں کو افغانستان منتقل کر رہے ہیں۔
روسی عہدیدار رستم مین کائف نے بتایا ہے کہ ہمارے پاس اس بارے میں پختہ ثبوت ہیں کہ دہشت گردوں کو شام اور عراق سے افغانستان لایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گرد شام اور عراق کے ان علاقوں سے افغانستان لائے جا رہے ہیں جو امریکی فوجیوں کے کنٹرول میں ہیں۔
تاہم اس روسی عہدیدار کے بیان سے پہلے ہی یہ خبریں منظر عام پر آنے لگی تھیں کہ داعش کے دہشت گردوں کو امریکہ افغانستان منتقل کر رہا ہے۔ گزشتہ چند دنوں کے دوران افغانستان میں داعش کی دہشت گردانہ سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ کچھ جگہوں پر داعش نے طالبان کو نشانہ بناتے ہوئے حملے کیے جس میں متعدد طالبان ہلاک ہو چکے ہیں۔