Oct ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۰:۳۲ Asia/Tehran
  • سعودی جیل کا دروازہ کھلا، 10 سال بعد علی النمر کو رہائی ملی

علی النمر کو سعودی حکومت کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں شرکت کرنے کے جرم میں پہلے پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں کے قائد شہید نمر باقر النمر کے بھتیجے علی النمر کو 2012 میں اس وقت مظاہروں میں شرکت کرنے کے بے بنیاد الزام میں گرفتار کیا گیا جب ان کی عمر 17 سال تھی۔ انھیں پہلے پھانسی کی سزا سنائی گئی لیکن عالمی دباؤ کے بعد سعودی انتظامیہ ان کی  سزا کو دس سال قید میں تبدیل کرنے پر مجبور ہوئی جس کے بعد وہ 10 سال تک جیل کی صعوبتیں برداشت کرنے کے بعد کل جیل سے رہا ہوئے۔

سعودی سیکورٹی اہلکاروں نے صوبہ قطیف میں شہید شیخ باقر النمر کے بھائی محمد باقر النمر کے گھر پر حملہ کر کے انھیں بھی گرفتار کیا تھا۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت نے 2 جنوری 2016 کو سعودی عرب کے ممتاز عالم دین اور عوام کے حقوق کی بحالی کی تحریک کے علمبردار آیت اللہ شیخ باقر نمر کو بے دردی کے ساتھ شہید کر دیا - سعودی حکومت نے ان کے اہل خانہ کو اطلاع دئیے بغیر ہی انہیں نامعلوم مقام پر دفن کر دیا - شہید ‏آیت اللہ باقر نمر کی مظلومانہ شہادت پر پوری دنیا میں مسلمانوں نے بلا تفریق مذہب و مسلک احتجاج کیا اور سعودی حکومت کے اس وحشیانہ اقدام کی مذمت کی -

ٹیگس