Nov ۰۱, ۲۰۲۱ ۲۱:۵۴ Asia/Tehran
  • سعودی عرب، ایک اور شیعہ مسلمان کو سزائے موت

سعودی عرب نے قطیف کے ایک باشندے کو سزائے موت دے دی۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے قطیف کے ایک باشندے کی سزائے موت پر عمل درآمد کرتے ہوئے اسے سزائے موت دے دی۔ سعودی عرب کی حکومت نے جس نوجوان کو سزائے موت دی ہے اس کا نام مکی کاظم آل عبید ہے۔

العہد نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مشرقی سعودی عرب کے صوبہ قطیف کے ام الحمام علاقے کے ایک شیعہ باشندے کی سزائے موت پر عمل درآمد کر دیا گیا۔ سعودی عرب نے گزشتہ مہینے بھی مسلم بن محمد المحسن نامی ایک سیاسی قیدی کو سزائے موت دے دیا تھا۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ بے بنیاد الزامات عائد کرکے اپنے شہریوں کو سزائے موت دیتی رہتی ہے۔ ان سیاسی قیدیوں پر دہشت گرد گروہوں کے ساتھ رابطے، غیر قانونی ہتھیار رکھنے، حکام پر مسلحانہ حملہ کرنے اور مسلحانہ بغاوت کرنے جیسے بے بنیاد الزامات عائد کئے جاتے ہیں۔

 

ٹیگس