شامی فوج نے اسرائیل کے 6 میزائلوں کو تباہ کردیا
شام کے فضائی دفاعی نظام نے مغربی شہر حمص پر صیہونی حکومت کے میزائلی حملے کو ناکام بنادیا ہے۔
اسپوتنک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابقہ صیہونی فوجیوں نے حمص میں کچھ اہداف کو نشانہ بنانے کیلئے کئی میزائل داغے جن میں سے 6 میزائل کو شام کے فضائی دفاعی سسٹم "BUK-M2" اور "پانسیر اس" نے ناکام بنا دیا۔
شام کی وزارت دفاع نے اسرائیلی حملے کے بارے میں کہا کہ دشمن اسرائیل نے کل شام 7 بجکر 16 منٹ پر بیروت کے شمالی علاقے سے کئی علاقوں پر میزائل داغے۔ ان میزائیلی حملوں میں 2 فوجی زخمی ہوئے اور کافی مالی نقصان بھی ہوا۔
واضح رہے شام کا بحران، دوہزار گیارہ میں سعودی عرب ، امریکہ اور اس کے بعض اتحادیوں کی حمایت و مدد سے پیدا کیا گیا تھا اور اس کا مقصد علاقے کے توازن کو صیہونی حکومت کے حق میں تبدیل کرنا ہے۔
شام کی فوج نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مشاورتی مدد اور روس کی حمایت سے داعش دہشتگردوں کا قلع قمع کردیا ہے جبکہ اس ملک میں سرگرم دوسرے دہشتگرد گروہ بھی شکست سے دوچار ہو رہے ہیں۔ اسرائیل، شام میں دہشتگردوں کی مکمل شکست سے تشویش میں مبتلا ہے۔