Nov ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۸:۰۵ Asia/Tehran
  • جارح سعودی اتحاد کی یمن کے تین صوبوں پر بمباری

جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے صعدہ ، صنعا اور عمران صوبوں کے بعض علاقوں کو وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے جمعرات کو صوبہ صنعا کے الثورہ، الحفا، السبعینہ اور جبل النہدین علاقوں پر بار بار بمباری کی۔ سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ عمران کے حرف سفیان ضلع کو بھی حملوں کا نشانہ بنایا۔

شمالی یمن کے صوبہ صعدہ کے سحار علاقے پر بھی سعودی جنگی طیاروں نے بمباری کی۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج نے جنوبی سعودی عرب کے ظہران الجنوب، یمن کے مآرب اور مغربی تعز میں بے مثال کارروائیوں کے دوران زبردست میزائل حملے کئے جو ٹھیک نشانے پر لگے۔یمن کی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان میزائل حملوں میں جارح سعودی اتحاد کے دسیوں زرخرید لڑاکے، فوجی افسر اور جنگجو ہلاک وزخمی ہوئے۔ مرنے والوں میں ظہران الجنوب میں فرسٹ بریگیڈ کا کمانڈر بھی شامل ہے۔

ٹیگس