برطانیہ میں ایک بار پھر صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرہ
برطانیہ میں ایک بار پھر صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرہ ہوا۔
یہ مظاہرہ سنیچر کے روز برایٹن شہر میں منعقد ہوا جس میں عوام کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں مظاہرین شامل ہوئے۔ مظاہرین نے فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت اور قابض صیہونی حکومت کے فلسطینوں پر مظالم کی سخت مذمت کی۔
مظاہرین ہاتھوں میں فلسطین کا پرچم اٹھائے اسرائیل مردہ آباد کے نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین نے برطانوی حکومت سے صیہونی حکومت کی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسی طرح انہوں نے حکومت برطانیہ سے صیہونی حکومت کے بائیکاٹ کی تحریک بی ڈی ایس کی حمایت کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
برطانیہ میں حالیہ مہینوں میں صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرے تیز ہوگئے ہیں۔ برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں بھی کئی بار صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرے ہو چکے ہیں۔
تین دن پہلے لندن اسکول آف اکنامکس میں خودساختہ صیہونی حکومت کی سفیر کی موجودگی پر فلسطین کے حامی طلبا نے اعتراض کیا جس سے صیہونی سفیر وہاں سے فرار ہونے پر مجبور ہوگئیں۔