Nov ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۹:۱۸ Asia/Tehran
  • اردن میں ایٹمی ری ایکٹر کی موجودگی کا انکشاف

اردن کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے پہلی بار انکشاف کیا ہے کہ ان کا ملک پانچ میگاواٹ کے ایٹمی ری ایکٹر کا مالک ہے۔

مقامی اخبارکے مطابق اردن کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد طوفان نےکہا کہ کم ترین بجٹ میں بہت بڑا قدم اٹھایا گیا ہے جس کا مقصد ایٹمی توانائی سےاستفادہ کرنا ہے۔  انہوں نے کہا کہ اردن کے پاس پانچ میگاواٹ کا ایٹمی ری ایکٹر موجود ہے اور ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے تحقیقاتی بنیادوں پر کام کر رہا ہے۔

اردن کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے بتایا ہے کہ ہم نے دوسال قبل کینسر اسپتال کے لیے ضروری ریڈیائی آلات کی فراہمی کا آغاز کیا تھا اور ہم تکنیکی ٹیم تیار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ العقبہ میں ایک بڑے ایٹمی بجلی گھر کی تعمیر کے علاوہ، چھوٹے اور درمیانی درجے کے ری ایکٹروں کی تعمیر اور پانی کو میٹھا بنانے کے منصوبے بھی زیر غور ہیں۔

ٹیگس