Nov ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۱:۵۱ Asia/Tehran
  • غاصب صیہونی آبادکاروں کا فلسطینی باشندوں پر حملہ

دنیا کے مختلف گوشوں سے آکر فلسطینی سرزمین پر قابض ہونے والے صیہونی آبادکاروں نے مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی باشندوں کے مکانات پر دھاوا بولا اور انکے مکینوں کے ساتھ مارپیٹ کی۔

فلسطین کی معا نیوز کے مطابق صیہونی آبادکاروں نے اتوار کی شام نابلس کے عوریف دیہات کے باشندوں کو دھاوا بولا اور انکے مکانات کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ گلی کوچوں میں کھڑی انکی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔

مقبوضہ بیت المقدس میں بھی صیہونی آبادکاروں نے اپنے باوردی مسلح دشہتگردوں کی پشت پناہی کے ساتھ فلسطینی باشندوں پر حملہ کر کے انکے ساتھ پار پیٹ کی۔

فلسطینی سرزمین کو ہتھیانے والے بیگانہ صیہونی عناصر اپنے مسموم اور جارحانہ مقاصد کے حصول کی راہ میں کسی بھی انسانی و قانونی حد کے قائل نہیں ہیں اور وہ روزانہ کی بنیاد پر مختلف شرپسندانہ اور اشتعال انگیز طریقوں سے فلسطینی شہریوں کو تنگ کرنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں تاکہ شاید انہیں اس طرح سے اپنے علاقوں سے کوچ کرنے پر مجبور کر کے انکی مزید زمینوں پر اپنا ناجائز قبضہ جما سکیں۔

مگر صیہونی دہشتگردی اور جارحیت کے مقابلے میں سینہ سپر نہتے فلسطینی نوجوان اپنی سرزمین کو غاصبوں کے شر سے پاک کرنے کے لئے پر عزم ہیں اور وہ ہر ممکن طریقے سے صیہونی دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں اور اس راہ میں وہ اپنی جان و مال کو داؤ پر لگانے میں بھی کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے۔

ٹیگس