Nov ۲۵, ۲۰۲۱ ۰۸:۲۵ Asia/Tehran
  • حضرت ابوالفضل العباس (ع) کی ضریح مطهر کی غبار روبی

کربلائے معلیٰ میں حضرت حضرت عباس(ع) کی ضریح مطهر کی غبار روبی کی گئی۔

کربلائے معلیٰ سے الکفیل چینل کی رپورٹ کے مطابق أمیر المؤمنین حضرت علی علیہ السلام کے فرزند، علمدار کربلا حضرت عباس(ع) علیہ السلام کی ضریح مطہر اور تربت پاک کی غبار روبی کی معنوی تقریب بدھ کو منعقد ہوئی۔

حضرت عباس(ع) علیہ السلام کی ضریح مطہر کی غبار روبی ہرسال کی جاتی ہے۔

علمدار کربلا حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام چار شعبان المعظم کو اس دنیا میں تشریف لائے۔

حضرت عباس میدان کربلا میں لشکر حسینی کے عظیم علمبردار ، شجاعت کے پیکر اور سپاہ اخلاص و شہادت کے سردارت ھے -

حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام نے واقعہ عاشورا میں دین اسلام کی حفاظت اور بقا کے لئے جو بے مثال کارنامہ انجام دیا وہ تاریخ کے دامن میں سنہری حروف میں درج ہے- آپ نے واقعہ کربلا سے پہلے بھی اپنے پدر بزرگوار حضرت علی علیہ السلام کے ہمراہ مختلف جنگوں میں کفر و نفاق کا مقابلہ کیا اور اسلام کی پاسداری کی۔

ٹیگس