انسانی حقوق کمیٹی نے سعودی عرب کی شکایت کی
انسانی حقوق کی تنظیم ’الکرامہ‘ نے اقوام متحدہ کی انسداد تشدد کمیٹی میں سعودی جیلوں میں قیدیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر تشدد کی شکایت کی ہے۔
سعودی لیکس کے مطابق، ’الکرامہ‘ تنظیم نے اس رپورٹ میں سعودی عرب کی جیلوں میں بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر اپنی تشویش سے اقوام متحدہ کی انسداد تشدد کمیٹی کو آگاہ کیا اور اس سے اس تعلق سے ضروری تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا کیونکہ سعودی حکومت 23 ستمبر سنہ 1993 کو انسداد تشدد کے معاہدے پر دستخط کر چکی ہے۔
یہ رپورٹ، اقوام متحدہ کی انسداد تشدد کمیٹی کی طرف سے اس فہرست کے سامنے آنے کے بعد جاری ہوئی ہے، جس میں اس کمیٹی نے سعودی عرب کے سامنے کچھ موضوعات پیش کئے ہیں اور اس سے ان کا جواب مانگا ہے۔
’الکرامہ‘ تنظیم نے سعود مختار الھاشمی، سلیمان الرشودی، خالد الراشد، محمد عبد اللہ العتیبی، محمد القحطانی اور ولید ابو الخیر کے ناموں کا ذکر کیا جنہیں سعودی حکومت کی تنقید کرنے پر جیل میں ڈال دیا گیا۔ اس تنظیم نے اقوام متحدہ کی انسداد تشدد کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان لوگوں کی حالت کے مدنظر اقدام کرے اور سعودی حکومت سے انسانی حقوق کے کارکنوں کے خلاف سنگین احکامات جاری ہونے کے تعلق سے وضاحت طلب کرے۔