Dec ۲۸, ۲۰۲۱ ۰۷:۳۵ Asia/Tehran
  • ترک اور پاکستانی کمانڈروں کی ملاقات، سکیورٹی و عسکرتی تعاون پر اتفاق کیا

ترکی اور پاکستان کے فوجی کمانڈروں نے عسکری تعاون بڑھانے اور دہشتگردی سے مقابلے کے لئے مشترکہ تعاون پر اتفاق کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ترک فوج کے کمانڈر جنرل ولی تاراکچی نے پاکستان کے آرمی چیف قمر جاوید باجوا سے ملاقات کی۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان عسکری تعاون بڑھانے اور دہشتگردی سے مقابلے کے لئے مشترکہ تعاون کے علاوہ ٹریننگ سے جڑے مسائل پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

دونوں کمانڈروں نے پاکستان اور ترکی کے تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتوں کے تناظر میں گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد اور انقرہ کے مابین تعاون کے مزید فروغ پر زور دیا۔

اس گفتگو میں ترک فوج کے کمانڈر جنرل تاراکچی نے افغانستان کے ساتھ جڑی سرحد پر نظم و ضبط کو برقرار رکھنے اور علاقے کے استحکام میں پاکستانی کردار کو اہم بتاتے ہوئے اسکی قدردانی کی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی افغانستان میں صلح و امن کے قیام پر زور دیتے ہوئے وہاں انسانی المیہ کی روک تھام کے لئے بین الاقوامی کوششوں کی لازمی قرار دیا۔

ٹیگس