Aug ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۸:۳۶ Asia/Tehran
  • جنوبی افریقہ کے قومی دفاعی فورس کے کمانڈر نے ایران کی برّی فورس کے کمانڈو بريگیڈ کا معائنہ کیا

جنوبی افریقہ کے نیشنل ڈیفنس فورس کے کمانڈر، جنرل روڈزانی مافوانیا نے جو ایران کے دورہ پر ہیں، جمعرات کے روز اسلامی جمہوریہ ایران کی برّی فورس کے 65 ویں بريگیڈ QRF کا معائنہ کیا۔

سحرنیوز/ایران: جنرل روڈزانی مافوانیا نے اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے کمانڈو بريگیڈ کی صلاحیتوں کو بے نظیر اور منفرد قرار دیا۔

انہوں نے ایران کی برّی فورس کے 65ویں بریگیڈ کوئک ری ایکشن فورس کی کارکردگی، جدید طرز عمل اور مسلسل ترقی کو قابل قدر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی مسلح افواج نے ہمیشہ انسان دوستانہ اور امن پسندانہ رویہ کا مظاہرہ کیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے نیشنل ڈیفنس فورس کے کمانڈر نے جنوبی افریقہ میں اپرتھائيڈ دور کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں بھی صیہونی حکومت کے جرائم اور جارحیتوں نے اسی دور کی یاد تازہ کرادی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پریٹوریا دنیا کے مظلوموں کے دفاع کے لیے ایران کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

ایران کی برّی فورس کے آپریشنل کمانڈر بريگیڈیئر جنرل کریم چشک نے بھی اس موقع پر کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج دوست ممالک کے ساتھ عالمی قوانین کے تحت اور دنیا بھر میں قیام امن کو یقینی بنانے کے لیے، ہر طرح کے تعاون کے لیے تیار ہے۔

اس موقع پر ایران کے کمانڈو بریگیڈ نے جنوبی افریقہ کے نیشنل ڈیفنس فورس کے کمانڈر کے سامنے اپنی کارکردگی کا ایک گوشہ پیش کیا۔

ٹیگس