Jan ۳۱, ۲۰۲۲ ۲۰:۲۰ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

افغانستاان کے صوبہ پنجشیر کے ضلع درہ کی کمشنری پر راکٹ حملے کی خبر موصول ہوئی ہے۔

افغان نیوز ایجنسی آوا کی رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجشیر کے مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ اس صوبے کے درہ ضلع کی کمشنری کو راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے جس میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔

گذشتہ روز صوبہ پنجشیر کے سیکورٹی کمانڈر عبدالمجید خراسانی کی گاڑی پر اسی صوبے کے رخہ ضلع میں حملہ کیا گیا تھا تاہم اس حملے میں انھیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

ابھی تک کسی گروہ یا شخص نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

 

ٹیگس