عراق میں امریکی فوج کے کاررواں پر حملہ
Feb ۱۰, ۲۰۲۲ ۱۷:۴۹ Asia/Tehran
عراق میں دہشتگرد امریکی فوج کے ایک کاررواں کو حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے
میڈیا ذرائع کے مطابق حالیہ مہینوں کے دوران عراق کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد امریکی فوج کے کاروانوں پر بار ہا حملے ہوئے ہیں اس کے باوجود امریکی ، عراقی پارلیمنٹ کے امریکی فوجیوں کے ملک سے باہر نکلنے سے متعلق بل پر عمل درآمد کے لئے تیار نہیں ہیں۔
الفرات نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کے ایک لاجسٹک کارواں کو جمعرات کو سماوہ کے علاقے میں حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
گذشتہ ہفتے دیوانیہ ، ذیقاراور صلاح الدین صوبوں سمیت عراق کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد امریکی فوج کے کاروانوں پر حملے ہوئے تھے۔عراقی عوام اپنے ملک سے دہشت گرد امریکی فوجیوں کے انخلاء کا مطالبہ کر رہے ہیں اور اس ملک کی پارلیمنٹ بھی اس سلسلے میں ایک بل پاس کرچکی ہے۔