Feb ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۶:۵۶ Asia/Tehran
  • دمشق پر صیہونی حکومت کا حملہ پسپا

شام کی فوج کے ایئرڈیفنس سسٹم نے صیہونی حکومت کے آٹھ میزائلوں کو آسمان میں ہی تباہ کردیا

روسی وزارت دفاع میں شام کے امن سنٹرکے سربراہ اولگ ژوراولف نےایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کے چار جنگی طیاروں نے دارالحکومت دمشق کی الکسوہ کالونی پر گائیڈڈ میزائلوں سے حملہ کیا تاہم شام کی مسلح افواج نے صیہونی حکومت کے فائر کردہ آٹھوں میزائلوں کو تباہ کردیا۔

ژوراولف نے اس بیان میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے شام کے ایئرڈیفنس سسٹم کو بھی مقبوضہ جولان سے زمین سے زمین پر مارکرنے والے دس میزائلوں سے نشانہ بنایا جس میں ایک فوجی جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔

شام کے امن سنٹر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کی فوج نے بدھ کو دوبار دمشق پر حملہ کیا۔

صیہونی حکومت نے حالیہ برسوں میں دمشق سمیت شام کے مختلف علاقوں کو بارہا فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے جن میں سے اکثر حملے شام کے ایئرڈیفنس سسٹم نے ناکام بنا دیئے۔ 

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کریں 

 

 

ٹیگس