Feb ۱۶, ۲۰۲۲ ۲۲:۴۳ Asia/Tehran
  • بحرین اور اسرائیل کی دوستی، ایران مخالف اتحاد کو مضبوط کرنے کی کوشش

صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے بحرین کو اسرائیل کے ایران مخالف اتحاد میں شامل ہونے کی درخواست کی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے وزیر اعظم نے بحرین کے اپنے پہلے دورے کے دوران اس ملک کے عہدیداروں سے درخواست کی ہے کہ وہ اسرائیل کے ایران مخالف اتحاد کا حصہ بنیں۔

برطانوی اخبار ٹائمز نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینت اور ان کے بحرینی میزبانوں نے باضابطہ بیان میں اقتصادی اور سفارتی تعلقات میں توسیع پر تاکید کی ہے لیکن اس کے باوجود رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ نفتالی بینت نے بحرین میں اپنی خفیہ نشستوں اور بیانات میں واضح طور پر کہا ہے کہ ان کے اس دورے کا مقصد، ایران کے خلاف علاقائی اتحاد کو مضبوط کرنا ہے۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بینت نے خلیج فارس کے عرب ممالک کے اپنے دورے کے اہداف کے بارے میں تل ابیب چھوڑنے سے پہلے کہا تھا کہ اس نشیب و فراز والے دور میں سب سے اہم یہ ہے کہ ہم اس علاقے کو نیک نیتی اور مشترکہ خطروں کے مقابلے میں ڈٹے رہنے کے لئے تعاون کا پیغام دیں۔

صیہونی حکومت کے زیر اعظم نے اپنے بحرین دورے کے دوران روزنامہ الایام سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات کی تکرار کرتے ہوئے کہا کہ ہم دن و رات ایران اور اس کے حامیوں سے جنگ کرتے رہیں گے۔ ہم اپنے دوستوں کی امن و استحکام و صلح کے قیام میں جب وہ ہم سے مدد مانگیں، مدد کریں گے۔

ٹیگس