Mar ۱۰, ۲۰۲۲ ۱۱:۲۱ Asia/Tehran
  • عرب لیگ نے اسرائیل کو ان پی ٹی میں شامل کرنے کا مطالبہ دہرایا

عرب یونین کے جنرل سکریٹری نے صیہونی حکومت کے ان پی ٹی میں شامل ہونے کا ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے۔

احمد ابوالغیظ نے سی ٹی بی ٹی کے عہدیدار رابرٹ فلائڈ سے ملاقات میں کہا کہ مغربی ایشیا کے ایٹمی اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے اسلحوں سے پاک ہونے کا نعرہ اس وقت عملی ہوگا جب صیہونی حکومت ان پی ٹی میں شامل ہو اور اس کی جوہری تنصیبات کی نگرانی ہو۔

قابل ذکر ہے کہ مغربی ایشیا میں صرف صیہونی حکومت کے پاس ایٹم بم ہیں۔

رپورٹوں کے مطابق، صیہونی حکومت کے پاس سیکڑوں ایٹم بم ہیں جس سے نہ صرف خطے کی سکورٹی و ثبات کو خطرہ ہے بلکہ پوری دنیا تباہ ہو سکتی ہے۔

صیہونی حکومت نے امریکہ اور مغربی ملکوں کی حمایت کی وجہہ سے اب تک ان پی ٹی پر دستخط نہیں کئے ہیں۔

ٹیگس