Oct ۲۱, ۲۰۲۵ ۱۵:۵۶ Asia/Tehran
  • یورپی ٹرائیکا کے اقداقات کوئی قانونی حیثیت و اہمیت نہیں رکھتے: ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف

ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے اپنے ایک خطاب میں کہا ہے کہ اسنیپ بیک میکینزم کے سلسلے میں یورپی ٹرائیکا کے اقدامات کوئی قانونی حیثیت نہیں رکھتے ہیں۔

سحر نیوز/ ایران: ہمارے نمائندے کی رپورٹ  کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نےتہران میں  یوم شماریات و منصوبہ بندی  کی مناسبت سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ اسنیپ بیک میکینزم کے بارے میں یورپی ٹرائیکا کے اقدامات کی کوئی اہمیت ہے  نہ  حیثیت۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہر قسم کی صورت حال سے نمٹنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے اور فکر کی کوئي بات نہیں ہے۔

ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا کہ ایران نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ اگر یورپی ٹرائیکا نے ایسا کوئی قدم اٹھایا تو جامع  ایٹمی معاہدے، جے سی پی او اے، کو ختم سمجھا جائے گا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں مزید  کہا کہ ہم سجھتے ہیں کہ 16 جنوری سے، بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی، آئی اے ای اے، میں ایران کا ایٹمی معاملہ معمول کی حالت پر لوٹ جانا چاہئے۔

محمد رضا عارف نے کہا کہ جس ملک کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہیں اس کے ساتھ امتیازی سلوک بلاجواز اور غیر قانونی ہے اور سلامتی کونسل کے بعض ارکان بھی ہمارے اس موقف کے حامی  ہیں۔

 

ٹیگس