سعودی عرب، سزائے موت پانے والوں کے لواحقین کو تعزیتی جلسوں کی اجازت نہیں
Mar ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۸:۰۹ Asia/Tehran
سعودی حکام حال ہی میں اجتماعی سزائے موت پانے والوں کے اہل خانہ کو ان کا سوگ منانے کی بھی اجازت نہیں دے رہے۔
جزیرۃ العرب نامی تنظیم کے ایک اعلی عہدیدار حمزہ الشاخوری نے سعودی حکومت کے ہاتھوں اکیاسی افراد کو ایک دن میں سزائے موت دیئے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آل سعود حکومت حقائق کو چھپا رہی ہے اور اجتماعی سزائے موت کے بارے میں اس کے بیانات پر ہرگز بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔
الشاخوری نے کہا کہ سعودی عرب میں سزائے موت کے احکامات من گھڑت اور جھوٹے الزامات کے تحت سنائے جاتے ہیں۔
دوسری جانب حکومت یمن نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں جن اکیاسی لوگوں کو سزائے موت دی گئی ہے ان میں دو یمنی جنگی قیدی بھی شامل ہیں۔