صیہونی دہشتگردی فلسطینی عزم کو پامال کرنے میں ناکام، ٣٥ ہزار نماز جمعہ میں حاضر
فلسطین ریڈ کریسنٹ نے مقبوضہ ویسٹ بینک کے مختلف علاقوں منجملہ بیتا، بیت دجن، قریوت اور کفر قدوم گاؤں پر غاصب صیہونیوں کے حملوں میں 133 فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔
فلسطین الیوم کے مطابق، فلسطین کی ریڈ کریسنٹ تنظیم نے جمعے کو اس خبر کے ساتھ ہی بتایا کہ مغربی رام اللہ میں واقع بلعین گاؤں میں فلسطینیوں نے ریلی نکالی، جس پر صیہونی پلیس نے حملہ کر دیا۔ اس حملے میں دسیوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔
اس رپورٹ کے مطابق، جنوبی نابلس میں بیتا قصبے اور اس کے مشرق میں واقع بیت دجن گاؤں پر صیہونی پلیس نے فلسطینیوں کی ریلی پر پلاسٹک کی گولی اور آنسو گیس کے گولوں سے حملہ کیا، جس میں دسیوں فلسطینی زخمی ہوئے۔
اسی طرح صیہونی پلیس نے شہر رام اللہ کے شمال مغرب میں واقع ’دیر غسانہ‘ گاؤں میں دو جوان فلسطینیوں کو سیدھے گولی ماری۔
نابلس میں فلسطین ریڈ کریسنٹ کے عہدیدار احمد جبریل نے بتایا کہ بیتا گاؤں میں ہوئي جھڑپ میں 52 افراد زخمی ہوئے، جبکہ بیت دجن گاؤں میں آنسوں گیس کے گولے سے 15 لوگوں کو دم گھٹنے کی شکایت ہوئی۔
جمعے کو ہی مقبوضہ ویسٹ بینک کے الخلیل شہر میں صیہونی پلیس کے حملے میں ایک فلسطینی شہید ہوگیا۔
قابل ذکر ہے کہ جمعے کو مقبوضہ قدس میں صیہونیوں کی طرف سے سخت پابندیوں اور تین ہزار سے زائد پلیس کی نفری کی تعیناتی کے باوجود، 35 ہزار فلسطینیوں نے مسجد الاقصی میں جمعے کی نماز ادا کی۔
صیہونی پلیس مقبوضہ ویسٹ بینک کے مختلف علاقوں پر ہر دن حملے کر رہی ہے۔