Apr ۱۵, ۲۰۲۲ ۰۶:۳۷ Asia/Tehran
  • صیہونیوں کی دہشتگردی کا سلسلہ جاری، مزید تین فلسطینی شہید

مختلف فلسطینی علاقوں پر غاصب صیہونی فوجیوں کے تازہ حملوں میں کم سے کم تین فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

فلسطینی خبررساں ایجنسی وفا کے مطابق مختلف فلسطینی علاقوں پر صیہونی دہشتگردوں کے حملوں میں شدت آگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو جنین کے الیامون اور کفردان نامی علاقوں پر صیہونی دہشتگردوں کے حملوں میں کم سے کم دو فلسطینی شہید اور چھے زخمی ہوگئے ۔
بیت لحم کے علاقے سلواد میں بھی جمعرات کو صیہونی فوجیوں کے حملے میں ایک فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
دوسری جانب اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے فلسطینی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صیہونیوں کے مقابلے پر اٹھ کھڑے ہوں۔ حماس کے نائب سربراہ صالح العاروری نے جمعرات کو سبھی فلسطینی علاقوں بالخصوص رام اللہ اور البیرہ کے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ صیہونی فوجیوں کے یلغار اور وحشیانہ حملوں کا نشانہ بننے والے اپنے بھائیوں کی مدد کے لئے میدان میں آجائیں۔
اس دوران فلسطینی انتظامیہ کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے جمعرات کو ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ حالات بہت حساس اور خطرناک ہوگئے ہیں اور بہت تیزی کے ساتھ ایک ہمہ گیر بحران کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت پورے فلسطینی میں حالات دھماکہ خیز ہو رہے ہیں۔ انھوں نے فلسطینی نوجوانوں کے خلاف فوجی کارروائیوں کے نتائج کی بابت صیہونی حکومت کو سخت انتباہ دیا ہے۔
دوسری طرف حماس نے غزہ کے سمندری علاقے میں چار نئے میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔ حماس نے ان تجربات کو کامیاب بتایا ہے۔

ٹیگس