ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر عراقی وزیر اعظم کی تاکید
عراق کے وزیر اعظم نے ایران کے ساتھ مختلف سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر تاکید کرتے ہوئے اس دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں بتایا۔
عراقی ذرائع ابلاغ نے وزیر اعظم ہاوس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بدھ کے روز عراق میں ایران کے سابق سفیر ایرج مسجدی نے وزیراعظم مصطفی الکاظمی کے ساتھ الوداعی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں عراق کے وزیر اعظم نے کہا کہ عراق خطے میں علاقے کے عوام کی فلاح و بہبود اور امن و استحکام کیلئے اپنا سیاسی کردار ادا کرتا رہے گا۔
عراق میں ایران کے سابق سفیر ایرج مسجدی نے اس موقع پر بغداد کے ساتھ دوستی اور تعلقات کے فروغ پر تہران کی دلچسپی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات پر تاکید کی۔
واضح رہے کہ ایرج مسجدی نے اپنی سفارتی سرگرمیوں کا آغاز مارچ 2017 میں کیا اور 11 اپریل 2022 تک اس عہدے پر فائز رہے اور ان کی جگہ اب محمد کاظم آل صادق عراق میں ایران کے نئے سفیر منصوب ہوئے ہیں۔