Apr ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۹:۳۹ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

فلسطینی استقامت محاذ نے نیا تجربہ کرتے ہوئے سمندر کی جانب ایک میزائل فائر کیا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی استقامتی محاذ نے سنیچر کو ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس نے ایک نئے تجربے کے طور پر سمندر کی جانب ایک میزائل فائر کیا ہے. اس میزائل تجربے کا مقصد اپنی میزائل صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔

ابھی تک اس میزائل کا ماڈل اور اس کی خصوصیات سامنے نہیں آئی ہیں۔  غزہ پٹی میں بھی استقامتی محاذ، مسجد الاقصی میں صیہونیوں کی یلغارکے جواب میں تجربے کے طور پر اب تک تقریبا تیس میزائل سمندر کی جانب فائر کرچکا ہے۔ 

پندرہ اپریل کے بعد سے اب تک صیہونی فوجیوں اور فلسطینی نمازیوں کے درمیان سال کی شدیدترین جھڑپیں ہوئی ہیں۔ ان جھڑپوں میں صیہونی فوجیوں نے کم سے کم تین سو پچاس فلسطینیوں کو زخمی اور چار سو سے زیادہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

ٹیگس