May ۰۱, ۲۰۲۲ ۰۸:۰۵ Asia/Tehran
  • افغانستان میں آج جبکہ ایران میں ممکنہ طور پر کل عید الفطر ہو گی

افغانستان کی حکومت نے ماہِ شوال 1443 ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر میں آج عید الفطر منانے کا اعلان کیا ہے۔

افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے مختلف علاقوں سے ماہِ شوال کے چاند کی رویت ہونے کی خبریں موصول ہوئیں، جس کے بعد حکومت نے آج  بروز اتوارعید الفطر منانے کا اعلان کیا۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی چاند نظر آنے کی تصدیق کرتے ہوئے سرکاری اعلامیہ جاری کردیا۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب سمیت کسی بھی عرب ملک میں عید الفطر کا چاند نظر نہیں آیا، اس طرح ان ممالک میں ممکنہ طور پرعیدالفطر پیر 2 مئی سنہ 2022 کو منائی جائے گی۔ جبکہ پاکستان اور ہندوستان میں ممکنہ طور پر 3 مئی بروز منگل عیدالفطر منائی جائے گی۔

 

ٹیگس