May ۰۵, ۲۰۲۲ ۱۴:۴۳ Asia/Tehran
  • مسجدالاقصی پر صیہونیوں کی یلغار

صیہونی فوجیوں اور غیر قانونی طریقے سے بسائے گئے انتہا پسند صیہونیوں نے مسجد الاقصی پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔

صیہونی فوجیوں اور انتہا پسند صیہونیوں نے پیر کی صبح ایک بار پھر یوم استقلال کی مناسبت سے مسجد الاقصی پر دھاوا بول دیا ۔

صیہونی حکومت نے اسی مقصد کے تحت آج باب المغاربه کو انتہا پسند صیہونیوں کیلئے کھول دیا تھا۔

در ایں اثناء فتح تحریک نے مسجد الاقصی اور قدس شہر کی جانب مارچ کرنے کیلئے فلسطینی عوام کو الرٹ رہنے کی کال دی ہے۔

رمضان المبارک کے آغاز سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں سلامتی کی صورتحال انتہائی مخدوش چلی آرہی ہے اور صیہونی حکومت رائے عامہ کے دباؤ سے بچنے اور اپنی جعلی طاقت کا بھرم قائم رکھنے کے لیے خبروں کو شدید طور پر سینسر کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

ٹیگس