شام کے صدر بشار اسد کی قائد انقلاب اسلامی سے ملاقات۔ تصاویر+ویڈیو
May ۰۸, ۲۰۲۲ ۱۸:۰۰ Asia/Tehran
شام کے صدر بشار اسد نے اپنے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات اور گفتگو کی۔
اس موقع پر صدرِ ایران سید ابراہیم رئیسی اور دیگر اعلیٰ عہدے دار بھی موجود تھے۔ ۲۰۱۱ میں شام میں تکفیری و صیہونی دہشتگردی کے بحران کے آغاز کے بعد سے اب تک یہ شامی صدر کی قائد انقلاب سے دوسری ملاقات ہے۔ اس سے قبل انہوں نے شام میں تکفیری دہشتگردی کے مقابلے میں استقامتی محاذ کی کامیابی کے بعد ۲۵ فروری ۲۰۱۹ کو قائد انقلاب اسلامی سے ملاقات کی تھی جس میں شہید جنرل قاسم سلیمانی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔