فلسطینیوں کے خلاف بڑی کارروائی کی تیاری، جنگی ہیلی کاپٹرز بھی ہوں کے استعمال
صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ فوج، مغربی کنارے کی کارروائیوں میں جنگی ہیلی کاپٹروں کے استعمال کا جائزہ لے رہی ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ جنین میں مسلح تصادم میں فوج کے خصوصی یونٹ کے ایک افسر کے زخمی ہونے کے بعد، فوج ویسٹ بینک میں جنگی ہیلی کاپٹروں کے استعمال کا جائزہ لے رہی ہے۔
صیہونی چینل- 12 نے رپورٹ دی ہے کہ فوج کا منصوبہ مغربی کنارے میں بڑے آپریشنز میں شوٹنگ کے طریقے کو تبدیل کرنے کا ہے۔
عرب- 48 ویب سائٹ کے مطابق صیہونی فوج کا دعویٰ ہے کہ درجنوں فلسطینی بندوق بردار اسرائیلی فورسز پر فائرنگ میں مصروف تھے اور اس لیے ان کا مقابلہ کرنے کے لیے فائرنگ کی سطح کو بڑھانا ضروری ہے۔
اسرائیلی اخبار ہارٹص نے یہ بھی لکھا ہے کہ اسرائیلی فوج، اپنے فوجی بھائیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ڈرون کے استعمال اور جنین میں مسلح فلسطینیوں پر فائرنگ کے امکانات پر پر غور کر رہی ہے۔
اخبار نے یہ بھی لکھا ہے کہ مغربی کنارے میں مسلح تصادم کے دوران جنگی ہیلی کاپٹروں کا استعمال ماضی میں بھی ہوتا رہا ہے لیکن یہ معمول کا حصہ نہيں رہا ہے۔