مسجدالاقصی میں نماز جمعہ کا روح پرور اجتماع، 30 ہزار فلسطینی سر بسجود
قدس کی غاصب و جابر صیہونی حکومت کی جانب سے عائد پابندیوں اور سکیورٹی حصار کے باوجود مسجد الاقصی میں نماز جمعہ کا روح پرور اجتماع ہوا جس میں 30 ہزار فلسطینیوں نے شرکت کی۔
فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق، مسجدالاقصی میں نماز جمعہ پڑھنے کیلئے بڑی تعداد میں فلسطینیوں نے ایسے عالم میں شرکت کی کہ اسرائیل کے غاصب فوجیوں کی طرف سے ہر قسم کی پابندی عائد تھی اور انہوں نے ہر جگہ رکاروٹیں کھڑی کی تھیں، لیکن فلسطینیوں نے اپنی بھرپور شرکت سے صیہونی فوجیوں کے اقدامات کو نقش بر آب کردیا۔
واضح رہے کہ آج صبح بھی بیت المقدس میں واقع مسجدالاقصی اور الخلیل میں مسجد حضرت ابراهیم (ع) میں ہزاروں فلسطینیوں نے صبح کی نماز ادا کی۔
فلسطینی استقامتی گروہوں نے مسجدالاقصی میں صیہونیوں کے حالیہ جرائم پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک بار پھر اپنے اس موقف پر زور دیا ہے کہ مسلح استقامت ہی واحد آپشن ہے جو صیہونی حکومت کو فلسطینی شہریوں کے خلاف جرائم کے ارتکاب سے روک سکتا ہے وہ مسلحانہ مزاحمت ہے اور وہ ہرگز اس آپشن سے دستبردار نہیں ہوں گے۔