May ۳۱, ۲۰۲۲ ۱۲:۳۵ Asia/Tehran
  • مقبوضہ فلسطین میں صیہونی دہشتگردوں کا ایک اڈہ نذر آتش۔ ویڈیو

مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوجی اڈے کو آگ لگا دی گئی۔

شہاب خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے قدیم حصہ میں واقع العیساویہ گاؤں میں صیہونی فوجی اڈے کو نذر آتش کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق فلسطینی جوانوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپ  ہوئی جس کے بعد صیہونی دہشتگردوں کے اڈے کو آگ لگا دی گئی ۔ صیہونی حکومت کے  باوردی دہشتگرد آگ لگانے والے فرد یا افراد کو گرفتار کرنے میں بھی ناکام رہے۔

حالیہ دنوں میں قدس کی غاصب اور جابر فوج نے فلسطینیوں کو شدید تشدد اور بربریت کا نشانہ بنایا، لیکن فلسطینیوں نے بھی مختلف طریقوں سے صیہونی دہشتگردی کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔

فلسطینیوں نے مسجد الاقصی کے تحفظ کے سلسلے میں عملی طور پر ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کا تہیہ کر لیا ہے۔

ٹیگس