Jun ۰۵, ۲۰۲۲ ۱۸:۴۰ Asia/Tehran
  • افغانستان میں مذہبی پابندیوں کی امریکی رپورٹ کی تردید

افغانستان کی طالبان انتظامیہ نے اپنے ملک میں مذہبی پابندیوں سے متعلق امریکی وزارت خارجہ کی رپورٹ کو مسترد کر دیا۔

سحر نیوز/عالم اسلام:افغانستان کی طالبان انتظامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی وزارت خارجہ کی رپورٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ کی اس رپورٹ کو نادرست اطلاعات کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ اس ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں تمام مذبی اقلیتوں کو تمام شہری حقوق حاصل ہیں اور شیعہ مسلمانوں اور ہندو اور سکھوں سمیت سب کو مذہبی آزادی حاصل ہے۔

امریکی وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز ایک رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کا اقتدار آنے کے بعد اس ملک میں مذہبی آزادی کم ہوتی چلی گئی ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان نے پندرہ اگست دو ہزار اکیس کو اقتدار میں آنے کے بعد عبوری انتظامیہ کی تشکیل کا اعلان کیا ہے جبکہ امریکہ کو اس ملک سے بہت ہی ذلت کے ساتھ باہر نکلنا پڑا ہے۔ 

ٹیگس