عراق میں ترکی کے غیر قانونی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i406740-عراق_میں_ترکی_کے_غیر_قانونی_فوجی_اڈے_پر_راکٹ_حملہ
میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ موصل کے علاقے «بعشیقه» میں ترکی کےغیر قانونی فوجی اڈے زلیکان پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jun ۱۰, ۲۰۲۲ ۰۶:۱۰ Asia/Tehran
  • عراق میں ترکی کے غیر قانونی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ موصل کے علاقے «بعشیقه» میں ترکی کےغیر قانونی فوجی اڈے زلیکان پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے صوبہ نینوا کے علاقے «بعشیقه» میں ترکی کےغیر قانونی فوجی اڈے زلیکان پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اس فوجی اڈے پر گراڈ نامی 4 راکٹ داغے گئے۔

راکٹ حملوں سے ہونے والے ممکنہ جانی و مالی نقصانات کے بارے میں مزید تفصیلات موصول  نہیں ہو سکی ہیں۔

اس سے قبل بھی عراق میں ترکی کے فوجی اڈے کئی بار راکٹ حملوں کا نشانہ چکے ہیں۔ غیر ملکی فوجیوں کی غیرقانونی موجودگی سے ناراض عراق کی مزاحمتی تنظیموں نے اب امریکی دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ ترکی کے فوجیوں کو بھی نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔