Jun ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۵:۵۱ Asia/Tehran
  • شامی فوج کی بس پر دہشت گردانہ حملہ، 13 فوجی جاں بحق

شام کے صوبے الرقہ میں شامی فوجیوں کی حامل بس پر دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے اپنی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ صوبے الرقہ کے مضافاتی علاقے میں شامی فوجیوں کی حامل بس پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں تیرہ فوجی اہلکار جاں بحق اور دو دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
اس دہشت گردانہ حملے کے بارے میں ابھی مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
شامی عوام اپنے ملک کے تیل سے مالامال علاقوں سے امریکی و یورپی فوجیوں کے انخلا اور ان کے ہاتھوں تیل کی لوٹ مار بند کرائے جانے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی فوجی غیر قانونی طور پر شام میں موجود ہیں جو شام کا تیل اور اناج پڑوسی ممالک کو اسمگل کر رہے ہیں۔
شام کی تیل کی وزارت کے مطابق غاصب امریکی افواج اور اس کے کرائے کے ایجنٹ مشرقی علاقوں میں روزانہ ستر ہزار بیرل تیل چوری کرتے ہیں۔ 

ٹیگس