Jun ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۰:۵۱ Asia/Tehran
  • اردن میں زہریلی گیس سے 12 ہلاک، 260 زخمی

سرکاری حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ گھروں کی کھڑکیاں بند رکھیں اور گھر سے باہر نہ نکلیں۔

اردن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی الغد کی رپورٹ کے مطابق ملک کی عقبہ بندرگاہ پر موجود ایک ٹینک سے زہریلی گیس خارج ہونے کی وجہ سے اب تک 12 افراد ہلاک اور 260 مسموم ہوگئے۔

اس رپورٹ کے مطابق مہلک گیس سے بھرا ہوا ٹینک بحری جہاز کے عرشے پر منتقل کیا جارہا تھا کہ اس دوران گر کر پھٹ گیا۔

عقبہ بندرگاہ سے لوگوں کے انخلا کے لیے طیارے بھیج دیے گئے ہیں، جبکہ خصوصی ٹیمیں گیس لیکیج سے نمٹنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔

اردن کے وزیراعظم بشر خصاونه نے واقعے کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے۔ 

ٹیگس