اسرائیل کے فوجی اڈے پر حزب اللہ کا پرچم۔- ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i408494-اسرائیل_کے_فوجی_اڈے_پر_حزب_اللہ_کا_پرچم_ویڈیو
حزب اللہ نے الدیشہ آپریشن کی سالگرہ کے موقع پر صیہونیوں کے سابق فوجی اڈے پر اپنا بڑا پرچم لہرا دیا۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jul ۱۷, ۲۰۲۲ ۰۷:۳۳ Asia/Tehran
  • اسرائیل کے فوجی اڈے پر حزب اللہ کا پرچم۔- ویڈیو

حزب اللہ نے الدیشہ آپریشن کی سالگرہ کے موقع پر صیہونیوں کے سابق فوجی اڈے پر اپنا بڑا پرچم لہرا دیا۔

المنار کی رپورٹ کے مطابق 1994 میں اسرائیل کے اس فوجی اڈے کے خلاف لبنان کی عوامی اور انقلابی تحریک حزب اللہ کی کارروائی جنوبی لبنان پر اسرائیلی قبضے اور صیہونی فوجیوں کو اس علاقے سے باہر نکالنے کا نقطہ آغاز تھا۔

اس کارروائی کے دوران حزب اللہ نے قدس کے غاصب اور جابر صیہونی فوجیوں کو کافی جانی اور مالی نقصان پہنچایا۔ اس کارروائی کے دوران 8 اسرائیلی فوجی ہلاک  یا زخمی ہوئے اور حزب اللہ کے جوانوں نے اسرائیل کے اس فوجی اڈے پر حزب اللہ  کا پرچم لہرا دیا۔

حزب اللہ ہر سال اس کامیابی کا جشن مناتی ہے، اور اس سال بھی حزب اللہ نے  جنوبی لبنان کے «النبطیه»  شہر کی بلندی پرحزب اللہ کا پرچم لہرا دیا۔