Jul ۱۹, ۲۰۲۲ ۰۸:۴۵ Asia/Tehran
  • حزب اللہ کی ڈرون پاور سے صیہونی حکومت پریشان

صیہونی ذرائع ابلاغ نے حزب اللہ کے ایک ڈرون طیارے کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق نیوز ٹیلی ویژن چینل کان نے دعوی کیا کہ حزب اللہ لبنان کے ایک ڈرون کو اسرائیل کی فوج نے مار گرایا ہے۔

صیہونی حکومت کے ریڈیو نے بھی دعوی کیا کہ اسرائیل نے لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد کے قریب حزب اللہ کے ڈرون کو نشانہ بنایا ہے۔ غاصب اور جابر صیہونی حکومت نے بھی اسی طرح کا دعوی کیا ہے تاہم ابھی تک حزب للہ کی جانب سے اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ پہلے حزب اللہ کی میزائل پاور صیہونی حکومت کے لئے ایک ڈراؤنا خواب بنی ہوئی تھی مگر اب اُس کے ساتھ ساتھ اسکی ڈرون پاور نے بھی صیہونیوں کو سخت تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

ٹیگس