امریکی دہشتگردوں کا کاروان شام سے عراق پہنچا
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i408737-امریکی_دہشتگردوں_کا_کاروان_شام_سے_عراق_پہنچا
مختلف قسم کے جدید ترین ہتھیاروں سے لیس امریکی فوجیوں کا ایک قافلہ شام سے عراق میں داخل ہوا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jul ۲۲, ۲۰۲۲ ۰۹:۲۴ Asia/Tehran
  • امریکی دہشتگردوں کا کاروان شام سے عراق پہنچا

مختلف قسم کے جدید ترین ہتھیاروں سے لیس امریکی فوجیوں کا ایک قافلہ شام سے عراق میں داخل ہوا ہے۔

سانا کی رپورٹ کے مطابق 156 فوجی ٹرکوں، ٹینکوں اور توپوں سمیت مختلف قسم کے ہتھیاروں سے لیس امریکی دہشتگردوں کا یہ قافلہ شام کے علاقے الحسکہ سے نکل کر غیر قانونی الولید گزرگاہ سے عراق میں داخل ہوا ہے۔

امریکی دہشتگرد فوجی شمال مشرقی شام اور عراق کے مابین علاقوں میں فوجی سازوسامان اور ہتھیار منتقل کرتے رہتے ہیں۔

غاصب امریکی فوج کا دعوی ہے کہ وہ عالمی اتحاد کے دائرے میں دہشت گردوں کے خلاف برسر پیکار ہے جبکہ وہ، کرد ڈیموکریٹک فورس کے ساتھ تعاون کر کے تیل کی لوٹ و مار کرنے کی غرض سے شام کے تیل سے مالامال علاقوں پر قبضہ کر رہی ہے۔