Jul ۳۱, ۲۰۲۲ ۲۰:۲۴ Asia/Tehran
  • فلسطینی مجاہدین کی صیہونی فوجیوں پر فائرنگ

فلسطین کی شہاب نیوز ایجنسی نے غرب اردن کے شہر الخلیل میں صیہونی فوجیوں پر فائرنگ کئے جانے کی خبر دی ہے۔

شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ غرب اردن کے شہر الخلیل کے قریب فلسطینیوں کی گاڑی سے اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کی گئی۔

اب تک اس فائرنگ میں صیہونی فوجیوں کو پہنچنے والے کسی نقصان کی رپورٹ نہیں دی گئی تاہم صیہونی حکومت، فلسطینی مجاہدین کی اس قسم جرات مندانہ کاروائیوں میں ہونے والے ممکنہ نقصانات کو چھپانے کی بھرپور کوشش کرتی ہے۔ 

دوسری جانب غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں دو فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

غاصب صیہونی حکومت کے فوجی آئے دن فلسطینیوں کو جارحیت کا نشانہ بناتے رہتے ہیں جس میں روزانہ فلسطینیوں کی ایک تعداد شہید و زخمی ہوجاتی ہے اور  کچھ فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا جاتا ہے۔ ہفتے کو بھی صیہونی فوجیوں نے نابلس اور الخلیل سے پانچ فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا تھا جبکہ گزشتہ دنوں میں ایک سولہ لڑکے اور ایک ساٹھ سالہ شخص کو گولی مار شہید کر دیا تھا۔

ٹیگس