Aug ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۰:۵۹ Asia/Tehran
  • طالبان انتظامیہ اس ملک میں حسینی عزاداروں کی سیکیورٹی کو یقینی بنائے: ایران

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے گزشتہ روز افغانستان کے دارالحکومت میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت اور عوام دہشت گردانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے طالبان انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ  وہ افغانستان میں محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس عزاء کو سیکیورٹی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

یاد رہے کل افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسجد کے قریب بم دھماکے میں 8 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ 

طالبان حکام کے مطابق بم ایک ریڑھی میں نصب تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ اس ضمن میں کابل پولیس چیف کے ترجمان خالد زردان نے بتایا کہ واقعہ کابل کے مغربی  علاقے میں پیش آیا۔

ٹیگس