افغانستان میں پاکستان کا ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی کمانڈر ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i409751-افغانستان_میں_پاکستان_کا_ڈرون_حملہ_ٹی_ٹی_پی_کمانڈر_ہلاک
افغانستان کے مشرقی صوبے کنر میں پاکستان کے ایک ڈرون حملے میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈر ہلاک ہو گیا۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Aug ۱۴, ۲۰۲۲ ۰۴:۴۸ Asia/Tehran
  • افغانستان میں پاکستان کا ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی کمانڈر ہلاک

افغانستان کے مشرقی صوبے کنر میں پاکستان کے ایک ڈرون حملے میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈر ہلاک ہو گیا۔

افغانستان کے مشرقی صوبے کنر کے علاقے دہووتہ پور میں ہوئے ایک ڈرون حملے میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا ایک کمانڈر اپنے خاندان کے ہمراہ ہلاک ہوگیا۔

اس ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے ٹی ٹی پی کے کمانڈر کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے اور کنر میں افغان طالبان نے اس بارے میں تاحال کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

اس سے پہلے بھی افغانستان میں پاکستان کے ڈرون حملوں کی خبریں آتی رہی ہیں۔