پاکستان نے افغانستان کے اندر تحریک طالبان پاکستان کے کئی اڈوں کو تباہ کرنے اور بعض عناصر کو قتل کرنے کا دعوی کیا ہے جس پر طالبان نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ ہم دہشتگردی کو کنٹرول کرلیں گے، امن وامان وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے تاہم ہماری حکومت بھی امن وامان بہتر بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
پاکستان کے صوبے بلوچستان میں افغانستان اور پاکستان کی فورسز میں فائرنگ اور ژوب میں بم دھماکے سے3 افراد ہلاک ہوئے۔
دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان مذہبی آزادی سے متعلق امریکی رپورٹ کو مسترد کرتا ہے۔
پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایک بار پھر دعوی کیا ہے کہ چینی انجینئروں پر حملے میں افغانستان کی سرزمین استعمال ہوئی ہے۔
پاکستان کا کہنا ہے کہ بشام حملے کے دہشتگردوں کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں جبکہ افغانستان نے بشام حملے میں اپنے شہریوں کے ملوث ہونے کا پاکستانی دعویٰ مسترد کر دیا ہے۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی ٹرانزٹ معاہدے طے پاگئے ہیں ۔
سرحد پر پاکستانی سیکورٹی اہلکاروں پر حملے کے لئےافغانستان کے اندر منصوبہ بندی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔
پاکستان کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اسلام آباد کابل کے ساتھ تصادم نہیں چاہتا۔
پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ نے افغانستان کے اندر سرحدی علاقوں میں انسداد دہشت گردی آپریشن کرنے کا اعتراف کیا ہے۔