شام؛ ساحل کے قریب 150 مہاجرین کی حامل کشتی ڈوب گئی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i411653-شام_ساحل_کے_قریب_150_مہاجرین_کی_حامل_کشتی_ڈوب_گئی
لبنان سے تعلق رکھنے والی ایک کشتی شام کے ساحل کے قریب ڈوب گئی۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Sep ۲۳, ۲۰۲۲ ۰۴:۴۵ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

لبنان سے تعلق رکھنے والی ایک کشتی شام کے ساحل کے قریب ڈوب گئی۔

اسپوتنک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کشتی میں 150 کے قریب مہاجرین سوار تھے جو شام کے ساحل کے قریب ڈوب گئی۔ اب تک اس میں سے 40 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مہاجرین کی یہ بد قسمت کشتی شمالی لبنان کے طرابلس علاقے سے شام کے طوطوس ساحل کی طرف آ رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوئی۔

بتایا جاتا ہے کہ اس کشتی میں شام، فلسطین اور لبنان کے شہری سوار تھے