Sep ۲۵, ۲۰۲۲ ۱۱:۰۳ Asia/Tehran
  • اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

غرب اردن کے علاقے نابلس میں صیہونی فوجیوں کی براہ راست فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا ۔

فلسطین کی وفا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نابلس کے الطور علاقے میں صیہونی فوجیوں کی بلا اشتعال فائرنگ اور  آنسو گیس کی شیلنگ سے فلسطینی نوجوان  "سائد الکونی" شہید اور 3 فلسطینی زخمی ہو گئے۔

گزشتہ روز بھی نابلس کے مشرقی علاقے بیت دجان اور قلقیلیه کے علاقے کفر قدوم میں صیہونی فوجیوں کی بلا اشتعال فائرنگ اور ان کے ساتھ فلسطینیوں کی جھڑپوں میں 38 فلسطینی زخمی ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ صیہونی دہشتگردی سے تنگ آئے فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں روزبروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور فلسطینی تنظیموں نے صیہونی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ مقبوضہ علاقوں اور بالخصوص بیت المقدس میں اپنے اشتعال انگیز اقدامات سے باز نہیں آئی تو اُسے فلسطینیوں کے سخت جواب کا سامنا کرنا ہوگا۔

ٹیگس