صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک ڈاکٹر سمیت دو فلسطینی شہید
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i412654-صیہونی_فوجیوں_کی_فائرنگ_سے_ایک_ڈاکٹر_سمیت_دو_فلسطینی_شہید
غرب اردن میں واقع جنین کیمپ میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک ڈاکٹر سمیت دو فلسطینی شہید ہو گئے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Oct ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۱:۰۴ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک ڈاکٹر سمیت دو فلسطینی شہید

غرب اردن میں واقع جنین کیمپ میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک ڈاکٹر سمیت دو فلسطینی شہید ہو گئے۔

المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غرب اردن کے مختلف علاقوں پر صیہونی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور جنین کیمپ پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں دو فلسطینی شہید ہوئے ہیں جن میں ایک فلسطینی ڈاکٹر شامل ہے۔

فلسطین کی وزارت صحت نے بھی ان دو فلسطینیوں کی شہادت کی خبرکی تصدیق کی ہے۔

الجزیرہ ٹی وی چینل نے غرب اردن کے جنین کیمپ پر صیہونی فوجیوں کے حملے کی تصاویر بھی نشر کی ہیں۔

اس ٹی وی چینل کے مطابق جنین میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان شدید جھڑپ بھی ہوئی۔