Oct ۱۸, ۲۰۲۲ ۰۷:۲۹ Asia/Tehran
  • مقاومت فلسطین کا صیہونیوں پر حملہ

جنین میں فلسطینی مجاہدین نے صیہونی فوج کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مجاہدین نے جنین میں صیہونی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا۔ اس حملے میں انہوں نے بارودی مواد اور فائرنگ کا استعمال کیا اور کارروائی کے بعد وہاں سے بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔

گزشتہ تین ماہ سے فلسطینی مجاہدین کا کارروائیاں شدت اختیار کر گئی ہیں اور صیہونی فوج تمام تر کوششوں اور سیکیورٹی انتظامات کے باوجود فلسطینیوں کو حملے کرنے سے روکنے میں ناکام رہی یے۔ صورتحال یہاں تک جا پہنچی ہے کہ صیہونی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے  اب اعتراض کرنا بھی شروع کر دیا ہے۔

جب کہ لبنان کے ساتھ سمندری حدود کے تعین کے معاملے میں نتن یاہو اور لاپید کے درمیان اقتدار کی جنگ جاری ہے۔

ٹیگس