فلسطینی جوان کی صیہونیوں کے خلاف آخری سانس تک مزاحمت کی ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i412929-فلسطینی_جوان_کی_صیہونیوں_کے_خلاف_آخری_سانس_تک_مزاحمت_کی_ویڈیو
فلسطینی مجاہد عدی التمیمی کی صیہونیوں کے خلاف مقاومت اور آخری لمحے تک جنگ کرنے کی ویڈیو جاری ہوئی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۰, ۲۰۲۲ ۰۶:۴۵ Asia/Tehran
  • فلسطینی جوان عدی التمیمی کا صیہونیوں کے خلاف آپریشن، شھادت کے آخری لمحے تک مزاحمت
    فلسطینی جوان عدی التمیمی کا صیہونیوں کے خلاف آپریشن، شھادت کے آخری لمحے تک مزاحمت

فلسطینی مجاہد عدی التمیمی کی صیہونیوں کے خلاف مقاومت اور آخری لمحے تک جنگ کرنے کی ویڈیو جاری ہوئی ہے۔

ذرائع ابلاغ نے فلسطینی میڈیا کے حوالے سے عدی التمیمی نامی ایک مجاہد کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں یہ فلسطینی مجاہد اپنی زندگی کے آخری لمحات تک غاصب صیہونیوں کے خلاف لڑتا رہا۔

اس فلسطینی مجاہد نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونیوں کی آبادی معالیہ آدومیم میں ایک آپریشن انجام دیا تھا ۔ اسی فلسطینی مجاہد نے اس سے پہلے شعفاط کیمپ میں ایک صیہونی کو ہلاک اور تین کو زخمی کیا تھا۔