Aug ۱۳, ۲۰۲۲ ۰۹:۰۱ Asia/Tehran
  • فلسطینی زندہ ہیں، مسجد الاقصی میں 50 ہزار فلسطینی سر بسجود

قدس کی غاصب و جابر صیہونی حکومت کی جانب سے عائد پابندیوں اور سکیورٹی حصار کے باوجود مسجد الاقصی میں نماز جمعہ کا روح پرور اجتماع ہوا جس میں 50 ہزار فلسطینیوں نے شرکت کی۔

فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق، مسجد الاقصی میں نماز جمعہ پڑھنے کیلئے بڑی تعداد میں فلسطینیوں نے ایسے عالم میں شرکت کی کہ اسرائیل کے غاصب فوجیوں کی طرف سے ہر قسم کی پابندی عائد تھی اور انہوں نے ہر جگہ رکاروٹیں کھڑی کی تھیں، لیکن فلسطینیوں نے اپنی بھرپور شرکت سے صیہونی فوجیوں کے اقدامات کو نقش بر آب کر دیا۔

واضح رہے فلسطینی استقامتی گروہوں نے مسجد الاقصی میں صیہونیوں کے حالیہ جرائم پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک بار پھر اپنے اس موقف پر زور دیا ہے کہ مسلح استقامت ہی واحد آپشن ہے جو صیہونی حکومت کو فلسطینی شہریوں کے خلاف جرائم کے ارتکاب سے روک سکتا ہے اور وہ ہرگز اس آپشن سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

ٹیگس