Oct ۲۵, ۲۰۲۲ ۲۱:۴۷ Asia/Tehran
  • انڈونیشیا، مسلح خاتون کی صدارتی محل میں گھسنے کی ناکام کوشش

انڈونیشیا میں برقع پوش خاتون نے صدارتی محل میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی گارڈز نے حملہ آور خاتون کو گرفتار کرکے پستول برآمد کرلیا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام:  انڈونیشیا میں برقع پوش خاتون نے صدارتی محل میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ خاتون نے تلاشی دینے سے بھی انکار کیا اور سیکیورٹی گارڈز کے روکنے پر پستول نکال لی۔

خاتون نے سیکیورٹی گارڈز کی طرف پستول تانی جس پر دوسرے گارڈز نے خاتون کو پکڑ لیا اور اسلحہ تحویل میں لے لیا۔ خاتون کو محل کی سیکیورٹی انچارج کے حوالے کردیا۔

خاتون سے پوچھ گچھ کا عمل جاری ہے تاہم خاتون کے محل میں داخل ہونے کی کوشش کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا اور نہ یہ معلوم ہوسکا کہ خاتون کی نیت کیا تھی۔

مسلح خاتون کی عمر 20 سال بتائی جارہی ہے تاہم نام اور دیگر تفصیلات ظاہر نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 31 مارچ کو برقع پوش خاتون نے نیشنل پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا تھا جسے اہلکاروں نے گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔

 

ٹیگس